پاکستان کا استحکام ناگزیر ہے آ مل کر وطن کو مضبوط بنائیں‘سیدمحمدعبدالخبیر آزاد

ہم کسی قیمت پر یہ اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی بھی افواج پاکستان کے خلاف زبان درازی کرے‘ اجتماع سے خطاب

جمعہ 12 اگست 2022 21:38

پاکستان کا استحکام ناگزیر ہے آ مل کر وطن کو مضبوط بنائیں‘سیدمحمدعبدالخبیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) سفیرامن مولانا سیدمحمدعبدالخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان نے بادشاہی مسجد لاہور میں یوم آزادی اوراستحکام پاکستان کے حوالے سے جمعتہ المبارک کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہے،آج ہم سب کو چاہیے کہ ہم شکر ادا کریں کہ اللہ تعالی نے مملکت خدادادپاکستان جیسی نعمت عطا کی،وطن عزیز پاکستان کے حصول کے لیے لاکھوں انسانوں نے اپنی جان ومال کی قربانیاں پیش کیں اوروطن عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا،وطن عزیزپاکستان کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا،آج یقینا ملک دشمن طاقتوں کی نظر پاکستان پر ہے ہماری افواج ہمارا فخر ہیں،افواج پاکستان نے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو نیست و نابود کیا اور بے مثال قربانیاں دے کر ملک پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا،آج پوری قوم کی دعائیں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں کوئی بھی میدان ہو ہمیں افواج پاکستان کی خدمات روز روشن کی طرح نظر آتیں ہیں،حالیہ سیلاب میں لسبیلہ کے مقام پر ہماری پاک فوج کے افسران نے انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا،پوری قوم ان شہادتوں پر ان کے خاندانوں کی استقامت اورصبروتحمل کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان شہیدوں کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔