Live Updates

قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے‘ حمزہ شہباز

جیسے جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا‘ سابق وزیر اعلیٰ

ہفتہ 13 اگست 2022 15:27

قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے،فارن فنڈنگ فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،جیسے لاہور جلسے کے لئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا ،ذاتی سیاسی مفاد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی،عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے،پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات