پی ٹی آئی اور عمران خان شہباز گل کے ساتھ ہے
شہبازگل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے،حکومت کی جانب سے شہبازگل پر کیاگیا مقدمہ کمزور ہے،شہباز گل کو پھر ٹارچر کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
مقدس فاروق اعوان پیر 15 اگست 2022 11:57
(جاری ہے)
یہ شہباز گل کو ابھی پھر ٹارچر کرنا چاہتے ہیں ، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،شہباز گل پر ظلم کی انتہا کی جارہی ہے، پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سیاسی ورکرز پر تشدد بڑھتا جارہا ہے۔25مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر ابتدائی سماعت ہوئی۔ وکیل فیصل چوہدری نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا پراسکیوٹر کی جانب سے کیس کو طویل کیا جا رہا ہے،انہیں معلوم ہے کہ ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے آ ج لگی ہوئی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ آج 1 یا 2 بجےدرخواست ضمانت پر سماعت رکھ لیں،ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں اور نہ پختہ ثبوت لا رہے ہیں ۔پراسکیوٹر رانا حسن عباس نے بتایا کہ مجھے حکم ملا ہے پرسوں تک سماعت ملتوی کی ہے،ہمیں درخواست ضمانت کی کاپی بھی ابھی تک نہیں ملی۔ ڈی ایس پی لیگل حسن رضا نے کہا کہ ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کو ہدایت کی کہ اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو دلائل دے دیں،فیصل چوہدری نے کہا کہ میں دلائل دیتا ہوں تو سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل نہیں دئیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.