نوشہرہ ، ضلعی انتظامیہ کی محرم الحرام اور یوم آزادی پر پولیس کیساتھ تعاون کرنے پرانجمن تاجران صدر بازار نوشہرہ کینٹ اورسول ڈیفنس کے ا ہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

پیر 15 اگست 2022 18:25

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کی طرف سے محرم الحرام اور یوم آزادی میں پولیس کے شانہ بشانہ تعاون کرنے کے اعتراف میں انجمن تاجران صدر بازار نوشہرہ کینٹ اورسول ڈیفنس کے ا ہلکاروں کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس لا ئن نوشہرہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو سرٹیفیکٹ دئیے گئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نے کہا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد میں آپ لوگوں کا تعاون شامل ہے۔ آپ کے تعاون کی بدولت ہی تمام مراحل بخوبی سر انجام پائے۔امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح تعاون جاری رکھیں گے ۔