قومی اسمبلی نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ بل 2022ء کی منظوری دے دی

پیر 15 اگست 2022 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) قومی اسمبلی نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ بل 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ 2022 ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ بل2022 ء منظور کیا جائے ۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔