Live Updates

عمران خان کے کردار اور توشہ خانہ سے ان کی سیاست کاخانہ خراب ہو گیا ہے، عابد شیرعلی

منگل 16 اگست 2022 20:38

عمران خان کے کردار اور توشہ خانہ سے ان کی سیاست کاخانہ خراب ہو گیا ہے، ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت امیدوار برائے این اے 108 چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان کے کردار اور توشہ خانہ سے ان کی سیاست کاخانہ خراب ہو گیا ہے‘ اب وہ پورے ٹولے سمیت جیل میں ہوں گے‘ میاں نواز شریف بہت جلد آ نے والے ہیں عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ دور میں بے حیائی‘ بدتمیزی اور جھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا‘ عمران خان اقتدارسے باہررہ کرنیم پاگل ہوچکے ہیں اس لئے ہرروزملک اوراداروں کے خلاف ہرزہ سرائی وطیرہ بن چکاہے ‘ 25ستمبر کو این اے 108 میں شیر دھاڑے گا‘ ان خیالات کا اظہار نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے انتخابی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا‘ اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ،یوتھ ونگ پی پی 114 کے سرپرست حاجی محمد اکرم‘ جنرل سیکرٹری رانا محمد منشاء‘ صدر سنی سردار‘ سابق چیئرمین چوہدری منظور نمبردار‘ ملک شاہد‘ میاں نوید‘ رانا اویس‘ آصف بھٹی‘ محمد عالم‘ محمد نعیم‘ مہر اکرم‘ مصطفی انصاری‘ مہر امین‘ محمد کاشف‘ رانا محمد شاہد و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام ضمنی الیکشن کے 9حلقوں سے عمران خان کی ضمانت ضبط کروا دیں گے‘ میاں نواز شریف انشاء ستمبر میں پاکستان واپس آرہے ہیں ‘ پاکستان عوام آج بھی اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف سے پیار کرتی ہے اور انہیں ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے‘ مسلم لیگ (ن) آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے‘ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ پی پی 114 کے سرپرست حاجی محمد اکرم‘ جنرل سیکرٹری رانا محمد منشاء‘ صدر سنی سردار نے کہا کہ این اے 108 میں چوہدری عابد شیرعلی کے الیکشن لڑنے پر کارکن خوشی سے جھوم اٹھے ہیں‘ انشاء اللہ این اے 108 کی عوام 25 ستمبر کو شیر کے نشان کو ووٹ دے کر دمادم مست کرے گی‘ چوہدری عابد شیرعلی نے اپنے سابق دور میں این اے 108 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جو حلقہ کی عوام سے محبت کا آج بھی ثبوت ہیں‘ ہماری یونین کونسل کے جتنے کام عابد شیرعلی کے دور میں ہوئے کبھی نہیں ہوئے‘ 25 ستمبر کو ہم یہ قرض چکائیں گے اور انہیں ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات