میٹرک امتحانات، پاکستان اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ نے سو فیصد نتایج لے کر ایک بار پھر میدان مار لیا

منگل 16 اگست 2022 22:54

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) میٹرک کے امتحانات میں پاکستان اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ نے سو فیصد نتایج لے کر ایک بار پھر میدان مار لیا۔ کالج کے نتاج سو فیصد رہے۔کالج کے پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر توقیرالسلام نے بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایبٹ آباد بورڈ میں کیڈٹ کالج بٹراسی کے طلبا نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ د،کالج کے نتاج سو فیصد رہے۔

انہوں نے کہا کہ کالج نے امتحانی نتائج میں صوبہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا،میٹرک کلاس (دہم) کے کل 119 طلبا نے بورڈ امتحانات میں حصہ لیا اور تمام کے تمام طلبا اعزازی نمبروں کے ساتھ کامیاب ہوئے اور یوں دہم کلاس کا مجموعی نتیجہ 100 فی صد رہا۔نہ صرف یہ بلکہ 98 طلبہ نے اے پلس (A+) گریڈ حاصل کیا اور 18 طلبہ نے اے (A )گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف تین طلبہ نیگریڈ بی میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر کے مطابق کلاس نہم کے امتحانات میں کیڈٹ کالج بٹراسی کے 127 طلبہ نے شمولیت کی۔ 89 طلبا نے اے پلس A+ گریڈ، 33 طلبا نے اے A گریڈ جبکہ صرف 2 طلبا نے B لیا۔ مجموعی رزلٹ 100 فی صد رہا۔کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ کیڈٹ کالج بٹراسی نے اپنے آغاز سے ہی طلبا کی ہمہ جہت نشوونما کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی معیار کو مدنظر رکھا ہے اور اسی وجہ سے تسلسل کے ساتھ شاندار امتحانی نتائج آرہے ہیں اور امتحان میں شامل ہونے والے طلبا کی ایک کثیر تعداد A+ اور A گریڈ میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔

تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے منعقدہ حالیہ امتحانات میں کیڈٹ کالج کے طلبا کی کامیابی اور اوسط گریڈنگ صوبہ بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں کے مقابلہ میں نمایاں ہے۔انہوں کہا کہ کامیاب کا سہرہ بٹراسئین طلبہ ان کے اساتذہ اور والدین کے سر ہے، کالج کے پرنسپل پروفیسر توقیر الاسلام اساتذہ اور طلبا کو ان شاندار نتائج پر مبارک باد دی۔انہوں نے بتایا کہ مارچ 2021 میں ایکٹنگ پرنسپل کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

انہوں نے کالج میں نصابی سرگرمیوں، انتظامی اقدامات اور کالج انفراسٹرکچر کی ترقی اور بہتری کے لیے اقدامات کئے۔بیڈ منٹن کورٹس اور اوپن جم کی تعمیر کروائی اور کالج ہذا میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نیا ٹیوب ویل نصب کروایا اس کے ساتھ ساتھ بطور کیڈٹ کالج ادارہ کے نظم وضبط کو بہتر کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے۔انہوں نے کالج کی ان کامیابیوں اور ترقیوں کے حوالے سے چیف کمشنر پی بی ایس اے سرفراز قمر ڈاہا چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی ایس سی سی کی مخلصانہ کوششیں اور عملی اقدامات کی بھی تعریف کی۔