انجینئرنگ کمپنی، ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کا مالی سال 2021-22ء کے دوران بڑے منصوبوں کی بدولت اپنی آمدن میں ریکارڈاضافہ

منگل 16 اگست 2022 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) معروف انجینئرنگ کمپنی، ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ (DEL) نے مالی سال 2021-22ء کے دوران اندرو ن وبیرون ملک چلنے والے بڑے منصوبوں کی بدولت اپنی آمدن میں ریکارڈاضافہ کیا ہے ۔ ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے تیار کردہ آلات قطر، عراق، بحرین، متحدہ عرب امارات، عمان، مشرقی یورپ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں فراہم کیے گئے ہیں۔

ڈیسکون نے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، یمن، عمان اور روس میں ریفائنریوں کے لیے بھی ساز و سامان تیار کیاہے۔ کمپنی کی انجینئرنگ سروسزکے ذیلی ونگ، ڈیسکون انجینئرنگ سروسز اینڈ ٹیکنالوجی (DEST) نے بھی سعودی عرب میں کلائنٹس سروس میںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تیمور سعیدنے کہاکہ مالی سال2021-22ء کے حوصلہ افزاء نتائج ہمارے ملازمین کی محنت ولگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں جنہوں نے ہمارے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا اور مشکل وقت میں ہمارے کلائنٹس کی خدمت کی۔

(جاری ہے)

کورونا وباء کے دوران پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہماری سپلائی چین پر دباؤ بڑھ رہا ہے ،اس کے باوجود ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ اپنی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اپنے سروسز پورٹ فولیو سے فائدہ اٹھانا جاری رکھے گا۔ ہماری مسلسل کوشش رہے گی کہ اندرون اور بیرون ملک سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ہماری پائیدار کاروباری ترقی ، مستقبل میں ہمارے اسٹریٹجک منصوبوں کے کام آتی ہی