Live Updates

اقتدار چھن جانے کے بعد پی ٹی آئی والوں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہا،خواجہ آصف

عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کئے،انکے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا،وزیر دفاع

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 17 اگست 2022 17:14

اقتدار چھن جانے کے بعد پی ٹی آئی والوں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہا،خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2022ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے تنقیدی توپوں کا رخ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف کر دیا۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیے،عمران خان نے ملکی سیاسی تاریخ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں،تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے فیصلے سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ اقتدار چھن جانے کے بعد ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہا،عمران خان نے ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی،سیاسی گفتگو میں اس قسم کی شائستگی کا فقدان پہلے کبھی سامنے نہیں آیا۔ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے پوری قوم کو دکھ اور غم ہوا،لسبیلہ حادثے پر ٹویٹس ہوئیں،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ معاملے پر 18 اکاونٹس کا تعلق بھارت سے ہے،شہباز گل پر عمران خان نے 5 یا 6 دن تک کوئی بیان نہیں دیا،6 دن بعد انہوں نے محسوس کیا کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔ پی ٹی آئی کی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے،قانون کے مطابق ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا،پی ٹی آئی اقتدار چھن جانے کے غم میں اتنی دور تک جا رہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے وزیر نے بیان دیا کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا،پی ٹی آئی نے جو ہمارے ساتھ جو کیا وہ سب جھوٹ پر مبنی تھا،ہماری حکومت سیاسی انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتی۔ قانون حرکت میں آ چکا ہے،آنے والے دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کئی اشیا توشہ خانہ سے لیں اور ڈکلیئر نہیں کیں،پورا توشہ خانہ اوربیت المال کھا گئے،ساڑھے آٹھ سال بعد فیصلہ انصاف کے نظام پر ماتم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات