وزیر اعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

پاک فوج کے افسران و جوانوں نے اس وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا، وزیر اعظم

بدھ 17 اگست 2022 18:38

وزیر اعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر آمد ،اہل خانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے لسبیلہ بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھیں ۔

وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے لئے فاتحہ کی اور اٴْنکے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، پاک فوج کے افسران و جوانوں نے اس وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہو یا کوئی قدرتی آفت، پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔وزیرِ اعظم اس سے پہلے 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے بھی گئے تھے۔