چیئرمین سینیٹ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل 2022ءمتعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

جمعرات 18 اگست 2022 15:59

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل 2022ءمتعلقہ قائمہ کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) چیئرمین سینیٹ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل 2022ءمتعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968 میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل 2022ءقومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔