عالمی منڈی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہبازشریف حکومت کا قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے
حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بے پناہ اضافہ بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے، حکومت اپنی نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا غریب عوام کو دے رہی ہے۔ اسد قیصر کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 9 مئی 2026
20:06
(جاری ہے)
ایک طرف سی این جی بند ہے، دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ ایل پی جی سلنڈر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ عوام مہنگائی کے اس طوفان میں شدید پریشانی کا شکار ہیں اور یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ آخر وہ جائیں تو کہاں جائیں۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے۔ آج پھر 15 ، 15 روپے فی لیٹر بڑھا دیے۔ حکومت نے پٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ کا نام لیتے ہیں اور بھاری لیوی وصول کررہے ہیں جس کا پٹرولیم کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔اہم بات یہ ہے عالمی مارکیٹ میں چند دنوں میں تقریباً 8 ڈالر قیمت کم ہوئی ہے۔ اس وقت بھی فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز و لیوی وصول کی جارہی ہے۔ طالب علم، بائیکیا اور اِن ڈرائیو چلانے والے، مزدور، عام غریب اور مڈل کلاس شہری یہ لیوی ادا کررہے ہیں جو بہت بڑا ظلم ہے۔ دوسری طرف حکمران طبقے کی شاہ خرچیاں، مراعات، اربوں روپے کے جہاز، پروٹوکول سب اسی طرح جاری ہیں۔ یہ دوہرا اور طبقاتی نظام زیادہ عرصے نہیں چل سکتا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پرلیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ، پیٹرول پر لیوی اضافے کے بعد 117روپے 41 پیسے فی لیٹرمقررکی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن کم کرکے 7 روپے 75 پیسے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر ہفتے قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ، حکومت ٹیکسز کے ذریعے وصول کئے جانے والے اپنے منافع میں کمی کرے اور قیمتوں کو فی الفور واپس لیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہبازشریف حکومت کا قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے
-
مغربی کنارے میں پھنسے غزہ کے باسی جن کا ’اب پیچھے کوئی گھر باقی نہیں بچا‘
-
حکومت نے مسلسل پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے
-
قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا،مفتاح اسماعیل
-
حکومت نے جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا
-
پاکستان نے دشمن کو آپریشن بنیانٌ مّرصوص میں نظم و ضبط، درست حکمتِ عملی، بہادری اور قومی اتحاد کے ساتھ جواب دیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری معرکہ حق کے موقع پر پیغام
-
معرکہٴ حق کے بعد اب معرکہٴ معیشت جیتنا ہوگا: احسن اقبال
-
نائب وزیرِاعظم کا علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں کے دائرہ کار میں توسیع، اور پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور
-
قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
شوگرزملزایسوسی ایشن نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
-
معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں شاندار تقریب
-
ایف بی آر نے جائیداد ویلیویشن معاملات میں ٹیکس محتسب کی ازخود نوٹس،صدرمملکت کے فیصلے کو چیلنج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.