9 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دی
کریک ڈاون میں پی ٹی آئی کے 50 ہزار لوگ گرفتار ہوئے، گھروں پر چھاپے، تور پھوڑ کی گئی کاروبار تباہ ہو گئے، لیکن حاصل کیا ہوا؟ نہ ملک میں سیاسی استحکام آیا نہ معاشی بہتری نظر آئی، اسد عمر کا ردعمل
محمد علی
ہفتہ 9 مئی 2026
20:42
(جاری ہے)
پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پر کریک ڈاؤن شروع ہوا جس میں کم سے کم تحریک انصاف کے 50 ہزار لوگ گرفتار ہوئے، اور آج بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور تور پھوڑ کی گئ۔ کاروبار تباہ ہو گئے۔ ورکرز اور پارلیمان کے ممبرز کے ساتھ وہ سلوک ہوا جس کی کوئی قانون اجازت نہیں دیتا۔ الیکشن ملتوی کئے گئے اور آئین کا تقاضہ بھی پورا نہیں ہوا۔ عمران خان کے نام اور تصویر پر پابندی لگ گئی۔پارٹی سے الیکشن کا نشان چھن گیا۔ 8 فروری 2024 کو عوام نے جو ووٹ ڈالے وہ 9 فروری کو فارم 47 کی نظر ہو گئے ۔ 26ویں اور 27ویں ترمیم کے ذریعے عدالتوں کی آزادی پر قدغن لگا دی گئ۔ صحافیوں پر شدید دباؤ ڈال کر میڈیا کی آزادی کو پامال کر دیا گیا۔ جمہوری نظام کو قابو کرنے کی یہ پالیسی آج بھی جاری ہے۔ لیکن حاصل کیا ہوا؟ عوام میں فارم 47 کی حکومت آج بھی اتنی ہی غیر مقبول ہے جتنی 8 فروری 2024 کو تھی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی اور ایران جنگ میں ثالثی کے کردار پر عالمی پذیرائی کے باوجود نہ ملک میں سیاسی استحکام آیا نہ معاشی بہتری نظر آئی۔ سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح پر، اربوں ڈالر، وزیر داخلہ کے مطابق، ملک سے نکل گئے، غربت اور امیر غریب کے فرق میں خطرناک حد تک اضافہ، برآمدات میں کمی اور دہشتگردی میں اضافہ۔گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے، یقین مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہیں۔ ایک قومی سوچ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پالیسی جس کے ثمرات میں ناکامیاں نمایاں ہوں، اس کو تبدیل کیا جائے۔ ملک کی کامیابی کا راز اندرونی اتحاد میں ہے۔ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سب سے مقبول لیڈر کے ساتھ بیٹھے بغیر یہ ممکن نہیں۔ تحریک انصاف پر بھی لازم ہے کہ حکومت کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ نہ بیٹھنے کی غلط پالیسی تبدیل کرے۔ اس ملک کی بقا اور اس کے عوام کی خوشحالی کسی بھی شخص، ادارے یا سیاسی پارٹی سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ خدا کرے کہ میرے ارض پاک پر اترے، وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دی
-
عالمی منڈی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہبازشریف حکومت کا قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے
-
مغربی کنارے میں پھنسے غزہ کے باسی جن کا ’اب پیچھے کوئی گھر باقی نہیں بچا‘
-
حکومت نے مسلسل پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے
-
قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا،مفتاح اسماعیل
-
حکومت نے جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا
-
پاکستان نے دشمن کو آپریشن بنیانٌ مّرصوص میں نظم و ضبط، درست حکمتِ عملی، بہادری اور قومی اتحاد کے ساتھ جواب دیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری معرکہ حق کے موقع پر پیغام
-
معرکہٴ حق کے بعد اب معرکہٴ معیشت جیتنا ہوگا: احسن اقبال
-
نائب وزیرِاعظم کا علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں کے دائرہ کار میں توسیع، اور پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور
-
قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
شوگرزملزایسوسی ایشن نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
-
خوبصورت مہاجر پرندے قدرت کا انمول و بے مثال عطیہ ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.