Live Updates

تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیا

عمران خان ملک کے 17 بڑے شہروں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہو گا

جمعرات 18 اگست 2022 23:16

تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) تحریک انصاف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں عوام رابطہ مہم کے حوالے سے راولپنڈی سمیت ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیاتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے تحت عمران خان ملک کے 17 بڑے شہروں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے اس سلسلے کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہو گا مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق21 اگست (بروز اتوار) راولپنڈی میں عمران خان بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے 24 اگست(بروز بدھ) ہری پور میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا،26 اگست (بروز جمعہ) کراچی ، 27 اگست (بروز ہفتہ) سکھر، 28 اگست( بروز اتوار) پشاور، 29 اگست(بروز پیر) جہلم ،31 اگست (بروز بدھ) اٹک ،یکم ستمبر (بروز جمعرات) سرگودھا ، 2 ستمبر (بروز جمعہ) عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کریں گے اسی طرح3 ستمبر(بروز ہفتہ)بہاولپور ،4 ستمبر (بروز اتوار) فیصل آباد،6 ستمبر (بروز منگل) مردان ،7 ستمبر (بروز بدھ) بہاولنگر ، 8 ستمبر(بروز جمعرات) ملتان ،9 ستمبر (بروز جمعہ) شیخوپورہ ،10 ستمبر( بروز ہفتہ) گوجرانوالہ اور11 ستمبر (بروز اتوار) عمران خان کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے راولپنڈی میں21اگست کو جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے گزشتہ روزسابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی صدارت میںتحریک انصاف کے فوکل پرسن اور پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیااین ای59 کے مرکزی سیکریٹریٹ صدر آفس میں منعقدہ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی حاجی امجد محموداور حلقہ پی پی12 اور 10 کی تمام یونین کونسل کے ذمے داران اور عہدے داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں طے کیا گیا کہ 21 اگست کو این اے 59کی ہر یونین کونسل سے عہدے داران اور کارکنان جلوسوں کی شکل میں مرکزی سیکرٹریٹ این اے 59 صدر پہنچیں گے جہاں سے مرکزی قافلہ لیاقت باغ روانہ ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات