افسوس ہے میرے کام کو سمجھنے میں گریمی جیتنے تک کا وقت لگا ، عروج آفتاب
یہ گانا سابق امریکی صدر باراک اوباما کی پلے لسٹ میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا
جمعہ 19 اگست 2022 14:41
(جاری ہے)
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں غصہ آتا ہے جب کوئی ان کے گانے کو ’’کور‘‘ کہتا ہے، کیوں کہ وہ مختلف پرانے گانوں کو ازسرِ نو ترتیب دے کر دوبارہ بناتی ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی موسیقی میں منفرد بات یہ ہے کہ یہ نہ تو مکمل پاکستانی ہے اور نہ ہی یہ مکمل مغربی بلکہ یہ ان کا مکسچر ہے جو سننے والے کو ایک الگ ہی دنیا سے متعارف کرواتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ نسل ان کی موسیقی کو اس لیے زیادہ پسند کر رہی ہے کیوں کہ نوجوان اب مقررہ زمروں تک ہی محدود نہیں رہنا چاہتے، برسوں تک، ایشیائی فنکاروں کو ایک طرف دھکیل دیا گیا، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔موجودہ نسل نئے تجربات کرنے سے نہیں ڈرتی ، جس کی وجہ سے وہ دنیا کو مزید خوبصورت چیزوں سے متعارف کروا رہی ہے جو ہمیشہ موجود تھیں لیکن معلوم نہیں تھیں۔عروج آفتاب کا کہنا ہے کہ وہ اردو زبان میں گانے کے لیے پرعزم ہیں، کیونکہ یہ ایک بہت خوبصورت اور میٹھی زبان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ سمجھنے میں گریمی جیتنے تک کا وقت لگا کہ وہ اتنے برسوں سے جو کچھ کر رہی ہیں وہ قابل قدر ہے لیکن انہیں خوشی ہے کہ اب لاہور میں میوزک کے حوالے سے بہت کام ہو رہا ہے اور اب ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو زیادہ قبول کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ان کے تیسرے البم ’ولچر پرنس‘ میں پاکستان کے معروف غزل گائیک مہدی حسن کے گانے ’محبت‘ نے انہیں 2022 کا گریمی ایوارڈ دلوایا۔یہ گانا سابق امریکی صدر باراک اوباما کی پلے لسٹ میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔عروج آفتاب اس وقت یورپ اور امریکا کے بعد جرمنی، برلن اور ہیمبرگ کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی البم سے مختلف گانے کانسرٹ میں پیش کریں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.