Live Updates

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا ہے نہ ہی دکھایا جا سکتا ہے،بابراعوان

جمعہ 19 اگست 2022 22:32

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا ہے نہ ہی دکھایا جا سکتا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2022ء) تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز گل پرایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نا دکھایا جا سکتا ہے میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہا کہ آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے، اشتہار میں کہا گیا کہ جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آ کر بتائے ،پاکستان کے چاروں صوبوں سے انڈی پینڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے ،اس کا خرچہ ہم برداشت کریں گے ،جیل کے میڈیکل افسر نے کہا کہ شہباز گل کو بچپن سے دمہ ہے، سرکاری ہسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا شہباز شریف کے بارے میں بھی کمر درد کی رپورٹ دی گئی تھی نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بتایا گیا اب وہ مزے کر رہے ہیں اصل حکومت لندن سے ہو رہی ہے، یہاں تو ان کے مہرے بیٹھے ہوئے ہیں عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات