چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی خصوصی ہدایات

ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران اشیائے خوردونوش کی از سر نو مقرر

جمعہ 19 اگست 2022 22:44

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران اشیائے خوردونوش کی از سر نو مقرر کئے گئے نر خوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی ہے اور مصنوعی قلت اور مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اشیاء خورد نوش کی نئی طے کردہ قیمتوں کے علاوہ چاول باسمتی (سپر کرنل نیا)230 روپے کلو ۔

چاول (باسمتی سپر کرنل پرانا)۔235 روپے کلو۔چاول (اری) 75روپے کلو۔ دال چنا (موٹی) 200 روپے کلو ۔دال چنا (باریک) 195روپے کلو دال مسور (موٹی غیر ملکی) 305روپے کلو، دال مسور (باریک۔

(جاری ہے)

ملکی) 368روپے کلو، دال ماش (دل ہوئی،غیر ملکی)355روپے کلو، دال ماش (بغیر دھلی، غیر ملکی) کلو 340روپے، دال مونگ کوری (بغیر دھلی) 162روپے، چنا سیاہ (مو ٹا) 190روپے، چنا سیاہ(باریک) 182روپے، چنا سفید (مو ٹا) 280روپے، چنا سفید (باریک)260روپے کلو، بیسن،205روپے کلو، دودھ 1لیٹر 90روپے، دہی 105روپے کلو، گوشت مکس(چھوٹا)1000روپے کلو،گوشت مکس (بڑا)500روپے کلو، تندوری روٹی (100 گرام) 8روپے، روٹی خمیری 10روپے، نان سادہ (120گرام)12روپے، آٹا (20کلو)980روپے، اور آٹا (10)کلو 490 روپے جبکہ سبزیات اور پھل کے نرخ تمام سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی روزانہ منڈی میں اکشن کی بنیاد پر جاری کریں گے۔

پولٹری پروڈکٹس کے نرخ ایڈ یشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک،چنیوٹ پولٹری ایسوسی ایشن چنیوٹ کی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر صبح 7:00بجے تک سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔کوئی دکاندار مذکورہ بالا مقرر کردہ نرخ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا نہ زائد وصولی کے لئے اقدامات کرے گا اور نہ ہی مقرر کردار نرخوں پر فروخت کرنے سے انکار کرے گا ہر شخص جو مذکورہ اشیاء کی خرید و فروخت کاروباری مقاصد کے لیے کرتا ہے حکم نامہ کی پابندی کرے گا۔

اور اپنی جگہ کاروبار پر مذکورہ نرخنامہ نمایاں طور پر آویزاں کرے گا یہ حکم نامہ چنیوٹ کی حدود میں فوری طور پر نافذالعمل ہو کر تا حکم ثانی واجب العمل رہے گا۔حکم عدولی کی صورت میں مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :