Live Updates

عمران خان جلسوں پہ جلسے کر رہےہیں،ان حالات میں سیاست چمکانے کی کوشش کرنا ملک کے ساتھ زیادتی ہے،قمرزمان کائرہ

اتوار 4 ستمبر 2022 18:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2022ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پورا ملک سیلاب سے شدید متاثرہوا ہے اور عمران خان جلسوں پہ جلسے کر رہےہیں، ان حالات میں سیاست چمکانے کی کوشش کرناملک کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کو سوائے نفرت اورگالی کے سوائے کچھ بھی نہیں دیا، خان صاحب نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا جسے ٹھیک کرنے کیلئے ہماری حکومت دن رات کوشاں ہے، خان صاحب نے پاکستانی معاشرے کو تقسیم کر دیا ہے، آئی ایم ایف سےمعاہدہ خان صاحب کی حکومت نے کیا اور اس ملک کو پھنسایا، موجودہ تمام شرائط خان صاحب کے وزیر خزانہ نے طے کیں مگرہم نے عوامی مفاد کی خاطر اپنا سیاسی نقصان کیا اور آ گے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپکے خلاف ایک پرچہ کیا کٹا آ پکی چیخیں نکل گئیں ،ہمار ے کئی لوگوں پر ایسے پرچے کاٹے گئے ،ہم نے اف تک نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات