سند ھ ہائی کورٹ نے چھالیہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی پر پان مصالحہ بنانے والی نجی کمپنی کی درخواست پرجواب طلب کرلیا

بدھ 7 ستمبر 2022 16:22

سند ھ ہائی کورٹ نے چھالیہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی پر پان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2022ء) سند ھ ہائی کورٹ نے چھالیہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی پر پان مصالحہ بنانے والی نجی کمپنی کی درخواست پرجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 4اکتوبر تک ملتو ی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں چھالیہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی پر پان مصالحہ بنانے والی نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ قانون میں گٹکا کے استعمال پر پابندی ہے چھالیہ پر نہیں ہے۔ اس میں جو چیزیں استعمال ہو رہی ہیں ان پر پابندی نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چھالیہ کے باعث بھی انسان خطرناک بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس بیماری سے مریض کے اپنے بھی چھوڑ جاتے ہیں۔ کس طرح ان چیزوں کے استعمال کی اجازت دیں۔

(جاری ہے)

پان سری لنکا سے درآمد ہوتا ہے کیا وہیں استعمال ہوتا ہے۔

درخواستگزاز کے وکیل نے موقف دیا کہ تمباکو مضر صحت ہے لیکن سگریٹ بنانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمباکو کا استعمال اور چھالیہ و گٹکا مختلف چیزیں ہیں۔ عدالت نے ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرنے والے رجسٹرار کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کمپنی کے وکیل کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب تک پان مصالحہ بنانے والی کتنی کمپنیز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ چھالیہ کے استعمال کے متعلق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا قانون ہیں۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔