Live Updates

عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے بنا کر امپورٹڈ حکومت مرضی کا فیصلہ چاہتی ہے‘ فیاض چوہان

پنجاب حکومت کسی بھی بین الاقوامی ادارے کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈال رہی مگر انہیں سپورٹ کر رہی ہے‘ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 12 ستمبر 2022 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2022ء) ترجمان وزیراعلیٰ پنجا ب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت دعوہ اکیڈمی کو مفلوج کر رہی ہے،وزیر اعلی کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے، امپورٹڈ حکومت وی لاگ بنوا کر ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو رہی ہے، چور اور لٹیرے جان لیں کہ پرویز الہی اور پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے چلا رہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فیاض الحسن چوہا ن نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے بے مثال اقدامات کر رہی ہے۔ عمران خان نے ٹیلی تھون کے ذریعے اربوں روپے اکٹھے کئے۔ دنیا عمران خان پر اعتماد کرتی ہے مگر امپورٹڈ حکومت ، چوروں اور لٹیروں کو ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کسی بھی بین الاقوامی ادارے کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈال رہی مگر انہیں سپورٹ کر رہی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب جانتے ہیں کہ بطور وزیر اعلی کیسے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے معذور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کئے۔ وزیر اعلی پنجاب نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پیکچ کا اعلان کیا۔ پرویز الٰہی ہی وہ وزیر اعلی ہیں جنہوں نے صحافیوں کے لئے سوسائٹیاں بنائیں اور انکی گرانٹ کو بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو شکست نظر آ رہی ہے تو سیلاب کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کروا رہی ہے۔

آج آپ مجبور ہو چکے ہیں کہ الیکشن سے بھاگا جائے۔ آپ لوگوں نے ڈالروں کے لالچ میں ایک ہستی بستی حکومت کو ختم کیا۔ امپورٹڈ حکومت نے آج پوری قوم سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ آپ لوگ پی ٹی آئی کاغصہ کبھی کسی صحافی پر نکالتے ہیں، کبھی اینکر پر تو کبھی کسی چینل پر۔ اگر عمران خان کو سیاست سے مائنس کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن دو ماہ بعد ہو یا دو سال بعد ہوں شکست امپورٹڈ حکومت کا مقدر ہے۔

اوپر سے مولانا فضل الرحمان نے شوشہ چھوڑا ہے کہ اسمبلی کی مدت ایک سال بڑھائی جائے۔ یہ مولانا کا صرف خواب ہے جو ایک خواب ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سلطان مفرور الدین نے کرکٹ میں ہمیشہ عمران خان کو آئڈیلائز کیا ہے۔ مگر جب وہ کھیلتے تھے تو انکا اپنا ایمپائر ، اپنی پسند کا بالر اور وکٹ ہوتی تھی۔ آج بھی وہ ایسا ماحول بنا کر واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ وہ اب امام خمینی اور نیلسن منڈیلا بننا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ پاکستان آئے انکی راہ میں پھول بچھائے جائیں اور دھرتی کو سجایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات