جی سی یو میں شعبہ فائن آرٹس طلباء کی پراجیکٹ نمائش

جمعہ 30 ستمبر 2022 21:20

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فائن آرٹس طلباء کی پراجیکٹ نمائش، طلباء نے مختلف سماجی موضوعات پر بنائی گئی 19آگاہی مہمات نمائش کیلئے پیش کیں۔ فائن آرٹس کی طالبہ سحرش احمد نے اپنے سالانہ تھیسس میں ٹرانس جینڈر زکو مختلف تصاویر میں وکیل، پولیس افسر، استاد، سیاست دان، شاعر، ڈاکٹر،اور تاجر کے طور پرپیش کیا۔

و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے یونیورسٹی کے عبدالسلام ہال میں تھیسس ڈسپلے کا افتتاح کیا، اور ان کا کہنا تھا کہ ٓارٹ دنیا کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے، اور یہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے کہ میرے طلباء نے حقیقی زندگی کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے طلباء کے ساتھ ان کے پراجیکٹس کی جمالیات اور دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

''وجود'' کے عنوان سے اپنے مقالے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سحرش نے کہا کہ ان کے پراجیکٹ کا مقصد مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں ٹرانس جینڈر کی قبولیت کو بڑھانا ہے۔ سہرش کا خیال ہے کہ افرادی قوت میں خواجہ سراؤں کی شمولیت سے معاشرے کو فائدہ ہوگا۔ جی سی یو ایک طالب علم، غلام مصطفی کو اس پراجیکٹ میں بطور ماڈل استعمال کیا گیا ہے۔دیگر طلباء کے پراجیکٹس مختلف سماجی مسائل پر تھے جن میں چھوٹے بچوں کی طرف سے موبائل کا استعمال، آلودگی،فیشن میں ڈپریشن، اور بچوں کے رویے پر والدین کے اثرات شامل ہیں۔ ذہنی دباؤ،معا شرتی معیا رات کی مذمت،آن لائن گھریلو ں کھا نے اورپھولو ں کی سجا وٹ کے موضوعات پر اشتہاری مہم پیش کی گئیں۔