پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ 30 ستمبر 2022 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2022ء) پنجاب یونیوسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیزمیں ’ خواتین کی سیاست میں شمولیت ‘پر سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رعنا ملک، ڈاکٹر قیصر خالد محمود، ڈاکٹر امبرین صلاح الدین ، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وائز بشری خالق نے 1947 سے 2018 تک خواتین کی پارلیمنٹ میں نمائندگی اور مختلف عہدوں پر انکی کاکردگی سے متعلق ہوئے تحقیقی مطالعہ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے خواتین کی سیاست میں شمولیت میں حائل ہونے والے عناصر پرسیر حاصل گفتگو کی۔پروفیسر ڈاکٹر رعنا ملک نے کہا کہ نوجوان خواتین کی سیاست میں شمولیت سے ملک میں سماجی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :