شرم کرو عمران خان، جواد احمد کا تازہ لیکڈ آڈیو پرردِعمل
عمران خان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی،ان سے درخواست ہے ملک میں انتشار نہ پھلائیں،ویڈیو پیغام
جمعہ 30 ستمبر 2022 21:41
(جاری ہے)
امداد کرنے والے ترقی یافتہ ممالک کہیں گے کہ آپ ہمیں کہتے ہیں ہم سازش کرتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی نہیں سوچا کہ پاکستان میں اس اقدام سے کتنی غر بت آئے گی،عمران خان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی۔عمران خان کی ان حرکات کی وجہ سے ہمارے سفارتی تعلقات خراب ہوئے جب کہ خود آج امریکا سے معافی مانگ رہے ہیں۔جواد احمد نے کہا کہ عمران خان سے درخواست ہے کہ ملک میں انتشار نہ پھلائیں۔اس سے قبل سامنے آنے والی لیکڈ آدیو پر جواد احمد نے ٹویٹر پر جاری کییگئے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ عمران خان جیسے پیری مریدی کرنے والے آدمی کو گورنمنٹ کالج میں ٹیکنالوجی پر بات کرنے کے لیے بلایا گیا۔عمران خان ملک میں انتشار اور فساد پھیلا رہا ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے پوری دنیا میں ملک کو بدنام کیا۔ یہ وہ آدمی ہے کہ جو روحانی باتیں کر کے ملک چلا رہا ہے اور جو کہتا ہے کہ میں ایمان کی طاقت سے ملک چلا لوں گا، آپ کے ایمان سے ہمارا کیا تعلق ہے، اپنے ایمان سے اپنا گھر چلاو، وہ تم سے چلتا نہیں ہے اور لوگ تمھارے گھر کے اخراجات برداشت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پیسے مانگ کراپنا گھر اور پارٹی چلا رہے ہو اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کہ حوالے سے ابھی تک اس ریاست نے آپ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جواد احمد نے کہا کہ میں خود میکینکل انجئیرہوں پاکستان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو ٹیکنالوجی پر بات کر سکتے ہیں اس کا ٹیکنالوجی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ پیری مریدی والا آدمی ہے، یہ سکول اور کالج میں بھی اچھا سٹوڈنٹ نہیں رہا، یہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تھرڈ ڈویڑن لے کر پاس ہوا۔ پاکستان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس موضوع پر بات کر سکیں، یہ تو سارا دن روحانیت پر بات کرتا رہتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.