الہ آباد/ٹھینگ موڑ:میونسپل کمیٹی الہ آباد میں تعینات کرپٹ سب انجینئر کی کرپشن کے خلاف عوامی وسماجی حلقے سراپااحتجاج بن گئے

خاص عزیزکے نام پر فرضی بل بنانے کا انکشا ف، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی قصور اے تبادلے کا مطالبہ کر دیا

منگل 4 اکتوبر 2022 23:05

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2022ء) میونسپل کمیٹی الہ آباد میں تعینات کرپٹ سب انجینئر کی کرپشن کے خلاف عوامی وسماجی حلقے سراپااحتجاج بن گئے ۔خاص عزیزکے نام پر فرضی بل بنانے کا انکشا ف ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی قصور اے تبادلے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب انجینئر میونسپل کمیٹی محمد ساجد پر عوامی وسماجی حلقوں نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قریبی عزیز کے نام پر فرضی بل بناکرلاکھوں روپے کی لوٹ مار کی تیاری کر رہا ہے جبکہ سب انجینئر کی لوٹ مار کے باعث تمام شہر کے مکانات سیورج کے پانی کی وجہ سے مضبوط بنیادوں سے محروم ہو چکے ہیں اور شہر میں گندگی کے ڈھیر تعفن پھیلا رہے ہیںسماجی حلقوں کے رہنماؤں صدر انجمن تاجران چوہدری منیر احمد ،صدر زرعی ادویات چوہدری الطاف حسین ، چوہدری محمد علی و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والے سب انجینئر کا جلد سے جلد تبادلہ کر کے شہر کو مزید کھنڈرات بننے سے بچایا جائے