آئی ایم ایف کوئی آسمان سے اتری چیز نہیں 25 سال سے ڈیل کررہا ہوں
آئندہ بھی عوام کو ریلیف دیں گے، مفتاح اسماعیل سمیت کسی کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں، ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لے کر آئیں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار
ثنااللہ ناگرہ منگل 4 اکتوبر 2022 23:23
(جاری ہے)
میرے خلاف کیس یہ ہے کہ میں نے 20 سال پاکستان میں ٹیکس ریٹرن نہیں دی، اس دوران میں ایم این اے بھی رہا، پارلیمانی لیڈر، وزیرمملکت سرمایہ کاری ، وفاقی وزیرکامرس اور وفاقی وزیر خزانہ بھی رہا، یہ اتنا بڑا جھوٹ ہے کہ میں نے زندگی میں کبھی اپنی ریٹرن مقررہ تاریخ سے کبھی تاخیر نہیں کی۔
جیسے نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا اسی طرح اسحاق ڈار کو کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ 75سال کے قرضے 25ہزار اور پونے چار سال کے قرضے 18ہزار ارب لیے گئے۔اس حساب سے اگر ہمیں چور کہتے ہیں تو پھر یہ تو ڈاکو ہوئے ۔ان کی سیاست میں ملکی مفاد ترجیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے آئین قانون میں نہیں ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کی جائے۔ جن چیزوں میں مشاورت بنتی ہے وہ کرتے ہیں۔ عمران خان ایک فاشسٹ انسان ہے یہ سمجھتا ہے جو میں کہوں وہی حرف آخر ہو۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی دنیا کے کسی پیمانے پر پوری نہیں اترتی، جہانگیرترین بھی تاحیات نااہل ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ پوری جماعت کی خواہش ہے کہ اگلے الیکشن میں وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رئیل ایکسچینج ریٹ کا حساب لگایا وہ نمبر 200سے نیچے ہے، ڈالر مارکیٹ بیسڈ تھا اور 1999سے مارکیٹ بیسڈ ہے، آئی ایم ایف معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہے۔ ہماری پچھلی رجیم جس پر مفتاح عمل کررہے تھے، اس حساب سے پچھلے مہینے اور آنے والے مہینے میں 5، 5روپے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی لگنے والی تھی،لیکن میں نے دیکھنا ہے کہ عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، آئی ایم ایف کوئی آسمان سے اتری چیز نہیں 25سال سے ڈیل کررہا ہوں، اگر لیوی کو دیکھتے تو 7، 7روپے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم ہونا تھی ، ہم نے ریونیو کلیکشن کسی اور مد میں کرلی ہے، وہ آئی ایم ایف سے ڈیل کریں گے، مفتاح اسماعیل سمیت کسی کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں، ہم نے آئندہ بھی عوام کو ریلیف دینا ہے۔ڈالر کو 200روپے سے نیچے لے کر آئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.