Live Updates

امریکا سے موصول ہونیوالا سائفر مکمل محفوظ ہے

سائفر جیسے کاغذات وزارت خارجہ میں بہت احتیاط سے رکھے جاتے ہیں اور امریکا سے موصول ہونے والا سائفر وزارت خارجہ میں مکمل محفوظ ہے، سائفر چوری ہو جانے کے الزام کے بعد دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اکتوبر 2022 19:51

امریکا سے موصول ہونیوالا سائفر مکمل محفوظ ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر 2022ء) دفتر خارجہ کے مطابق امریکا سے موصول ہونیوالا سائفر مکمل محفوظ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی وفاقی حکومت کی جانب سے کچھ روز قبل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان حکومت کے دور میں موصول والا امریکی سائفر وزیر اعظم ہاوس سے چوری ہو گیا ہے۔

جبکہ عمران خان کی جانب سے بھی اپنے ایک انٹریو میں کہا گیا تھا کہ انہیں جو سائفر موصول ہوا تھا وہ غائب ہے۔ اب اس حوالے سے اب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز جاری کیے گئے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ سائفر جیسے کاغذات وزارت خارجہ میں بہت احتیاط سے رکھے جاتے ہیں، امریکا سے موصول ہونے والا سائفر وزارت خارجہ میں مکمل محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے مزید کہا کہ یورپین پارلیمان اور پارلیمنٹیرینز نے سیلاب بارے پاکستان کی حمایت کی ہے، یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے آفات نے 4 اکتوبر کو وزیراعظم سے ملاقات کی، حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کے لیے 30 ملین یورو کی انسانی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان موسمیاتی تغیر کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی، تعمیر نو کے لیے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں، تعاون کی فراہمی کا معاملہ مصر میں موسمیاتی کانفرنس میں اٹھایا جائے گا۔

اپنی برینفگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان انگیج افریقہ پالیسی کے تحت نئے اعزازی قونصل جنرل تعینات کر رہا ہے، تعیناتی کا مقصد افریقی ممالک سے مضبوط اقتصادی، معاشی تعلقات استوار کرنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات