ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل اور زخمی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:57

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل اور زخمی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2022ء) ضلع غربی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل اور زخمی کرنے والے 2 ملزمان کوتکنیکی مہارت بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی شعبہ تفتیش محمد عارف اسلم رائو کے مطابق گلشن معمار تفتیشی پولیس نے مختلف کارروائی میں تھانہ گلشن معمارکی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری سمیع ابراہیم کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے ملزم علی حسن ولد محمد افضل کو گرفتار کرلیاجبکہ دوسری کارروائی میں ملزم عمان سید ولد حضرت سید گرفتارکیاگیا ہے ملزمان کراچی شہر سے اسلحہ کے زور پہ موبائل چھین کر انہیں بعد میں افغانستان بھجوا دیتے تھے ملزم سے 3 چھینے ہوئے موبائل برآمد کرکے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید براں تھانہ مبینہ ٹان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی شرقی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گرفتار ملزم ادریس کاکڑ کے قبضے سے ایک کلو 200 گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔