ارشد شریف بے باک صحافی تھا بے دردی سے مارا جانا لمحہ فکریہ ہے،کامریڈ حفیظ بلوچ

بدھ 26 اکتوبر 2022 18:46

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف بھاگ کے سینئر رہنماوں کامریڈ حفیظ بلوچ وسیم اکرم سومرو سمیع اللہ ایری محمد اسلم سرہیو جاوید بلوچ عبدالرسول ایری نصیر پہنور و دیگر نے اپنے بیان میں کینیا میں پولیس کی جانب سے پاکستان کے مشہور اینکر سینئر صحافی ارشد شریف کو گولیاں مار کر شہید کرنے پر حیران گی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ایک شریف انسان پڑھے لکھے سلجھے ہوئے اچھے انسان کا اسطرح قتل ہونا باعث تشویش ہے ارشد شریف بے باک صحافی تھا بے دردی سے مارا جانا لمحہ فکریہ ہے اگر انہوں نے ان کے قانون و ضوابط کی کوئی خلاف ورزی کی تھی یا کسی اور معاملے میں ان پر کوئی شک تھا تو ان کی گاڑی کا پیچھا کرکے ان کی گاڑی کے ٹائروں پر گولیاں چلاکر انہیں پکڑ کر تفتیش کرلیتے سیدھی گولیاں چلا کر قتل کرنے کا کیا جواز تھا کینیا حکومت کو چاہئے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کراکے پاکستانی قوم میں بے چینی ختم کرے اور جس طرح ان کے اپنے ملک کے لوگوں کو انصاف دینے کیلئے مجرم پر قانون لاگو ہوتا ہے اس طرح قانون کے تقاضے پورے کرکے ارشد شریف کی فیملی کو مطمئن کرکے ان کو انصاف فراہم کیا جائے اور اصل قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماکر ان کے درجات بلند کرے اور انہیں اپنی جوار رحمت جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔