فیصل آباد، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال ، سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ

پیر 31 اکتوبر 2022 17:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2022ء) فیصل آبادمیں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہو گئیں جہاں بڑی تعداد میں رضائیاں، کمبل، گرم لحاف، کوٹ، سویٹرز، ونٹر ملبوسات فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں ۔ لنڈا بازار میں جہاں عوام کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے وہیں سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر نے لگیں ۔

(جاری ہے)

لنڈا بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ چونکہ لنڈے کے گرم کپڑوں کی گانٹھوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی زیادہ ہو گئے ہیں اسلئے مجبوراً انہیں کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر لنڈا بازار میں پرانے کپڑوں کی خریداری کیلئے آنیوالی خواتین نے قیمتوں میں بلا جواز اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری کارروائی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :