ریسکیو 1122 مظفرگڑھ ٹیم نے 11 کے وی کھمبے پر پھنسے بندر کی جان بچا لی

بدھ 2 نومبر 2022 23:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2022ء) ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے ریسکیو آپریشن کر کے 11 کے وی کھمبے پر 24 گھنٹے سے پھنسے بندر کی جان بچا لی۔ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ کو اسسٹنٹ کمشنر آفس کوٹ ادو سے ایک بندر کے 11 ہزارکے وی اے لائن والے بجلی کے کھمبے میں پھنسا ہونے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول نے فوری طور پر ریسکیو اسٹیشن کوٹ ادو سے ایک ایمبولینس اور مظفرگڑھ اسٹیشن سے ریسکیو وہیکل کو روانہ کروا دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے موقع پر پہنچنے پر میپکو نے بندر کے ریسکیو آپریشن کےلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کی ہدایت پر بجلی بند کر دی۔ریسکیو ٹیم نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بندر کو 11 ہزارکے وی لائن والے بجلی کے کھمبے سے بحفاظت اتار کر مالک کے سپرد کر دیا ۔بندر گزشتہ روز کھمبے پر چڑھ گیا تھا اس کے گلے کی رسی کھمبے میں الجھنے سے وہ پھنس گیا اور اتر نہیں سکا۔\378

متعلقہ عنوان :