Live Updates

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ،سکندر اقبال

جمعہ 4 نومبر 2022 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2022ء) پیپلز ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سکندر اقبال نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت پر حملہ قراردیاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ سے جمہوریت کی حامی اور انتشار وتشدد کی مخالف رہی ہے ،حالیہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اسے جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات