ضلع لوئر وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں اغواکاری، ڈاکہ زنی، بدامنی اور افراتفری کیخلاف آل سیاسی پارٹیوں کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 8 نومبر 2022 18:15

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2022ء) ضلع لوئر وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں اغواکاری، ڈاکہ زنی، بدامنی اور افراتفری کے خلاف ال سیاسی پارٹیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی جلسے میں آل سیاسی پارٹیوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،جلسے سے خطابات کرتے ہوتے ہوئے سے این پی کے رہنمائ نورزمان وزیر، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سراج وزیر، پی پی پی کے رہنماء عمران مخلص، جماعت اسلامی کے ورکر ممتاز، پی ٹی آئی کے رہنما غلام رسول اور پی ٹی ایم کے کوآرڈینیٹر شہزاد وزیر کہاکہ گزشتہ روز ٹھکیدار طارق وزیر کا اغواء ریاستی اداروں کے ایما پر ہوا ہے مقررین نے کہاکہ ٹھیکدار طارق وزیر کی اغواکاری کوئی نئی بات نہیں ہے جنوبی وزیرستان میں ریاستی اداروں کی ایما پر روز مرہ کی بنیاد پر قتل وغارت گری ، ڈاکہ زنی اور اغواکاری کی وارداتیں ہورہی ہیں حکومت کو چاہئے کہ مزید اس مکروہ دھندے سے بعض اجائے کیونکہ پشتون قوم اپ کے دہشتگردانہ عزائم سے واقف ہے مزید اپ کے دہشتگردانہ کاروایاں نہیں چلیں گی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ حکومت کو پانچ دن تک مہلت دیتے ہیں اگر بدامنی اسطرح برقرار رہی تو ائندہ لائحہ عمل خطرناک ہوگاہر قسم نقصان کی ذمہ داری ریاستی اداروں پر عائد کی جائیگی۔اخر میں مقررین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ امن وامان کے حوالے سے مظلوم قبائل کے احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوس میں عمائدین وعلماء کی شرکت نہ کرنا دال میں کچھ کالا ہونے کے مترادف ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم کار سواروں نے وانا بائی سے بندوق کی نوک پر طارق ٹھیکدار کو اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیاہے جس سے علاقے میں کافی خوف وہراس پھیل چکا ہے۔