متحدہ عرب امارات میں خطہ خلیج کا پہلا کسینو(جوا خانہ) کھولنے کی تیاریاں
ہوٹلز اور کسینوز کے کاروبار سے وابستہ معروف امریکی کمپنی راس الخیمہ میں لگژری ریزورٹ اور کسینو تعمیر کرے گی
محمد علی جمعرات 10 نومبر 2022 22:32
(جاری ہے)
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ اہم پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب خطہ خلیج میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے سخت مقابلہ چل رہا ہے۔
حالیہ چند برسوں کے دوران سخت اسلامی قوانین کیلئے مشہور سعودی عرب کی جانب سے مملکت میں کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے بیشتر سخت قوانین اور پالیسیوں کو نرم کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ مقابلہ اب مزید سخت ہو گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہےکہ امریکی کمپنپ وائن ریزارٹس اور راس الخیمہ کے درمیان رواں سال جنوری میں ہی لگژری ریزورٹ کی تعمیر کے حوالے سے معاملات طے پائے تھے، تاہم کسینو کی تعمیر کے حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ میں کسینو کے قیام کے بعد بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا متحدہ عرب امارات کے دیگر علاقوں خاص کر دبئی میں بھی کسینو تعمیر ہو گا؟۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
رفح میں بڑی فوج کارروائی کو ہر حال میں روکنا چاہیے، گوتیرش
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی کے دونوں کان کاٹ دیئے
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.