{شہرہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 روزہ ڈینگی اسپرے مہم جاری

منگل 15 نومبر 2022 19:45

2نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2022ء) نوشہرہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 روزہ ڈینگی اسپرے مہم،7 نومبر سے شروع مہم میں ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل میں کمی،مثل آباد، شہید آباد،شیخ آباد، ماناخیل، شلاخیل، ڈھیری خیل اور حسن آباد کے مکینوں نے ٹی ایم او نوشہرہ کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق ڈینگی مچھروں کی روک تھام کے لیے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹی ایم او نوشہرہ کی جانب سے ٹی ایم او نوشہرہ عادل حسین کی احکامات پر اسپرے مہم جاری ہیں، سیلاب کے بعد سیلاب متاثرہ علاقوں مثل آباد، شہید آباد،شیخ آباد، ماناخیل، شلاخیل، ڈھیری خیل اور حسن آباد میں ڈینگی مچھروں کے پے درپے وار جاری تھے، روزانہ کی بنیاد ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے سینکڑوں کیسز رونما ہونا شروع ہوگئے تھے، جس پر ٹی ایم او نوشہرہ عادل حسین ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اسپرے کا 15 روزہ مہم شروع کردیا، جہاں 7 نومبر سے شروع ہونے والے اس مہم کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل میں واضح طور پر کمی آنا شروع ہوگئی ہیں،اس حوالے سے ٹی ایم او نوشہرہ عادل حسین کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی مچھروں متعدد کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے تھے،اسی وجہ سے بہتر سمجھا کہ ان علاقوں میں بھر پور طریقے سے مہم چلایا جائے تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے باشندگان کو اس مصیبت سے چھٹکارا مل سکے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جو لائحہ بنایا گیا اس کے لیے اور جو ٹیم سپر وائزر رستم شاہ کی قیادت میں بنائی گئی ہے انہوں شب و روز محنت کرکے اس مہم کو کامیاب بنایا، اور گزشتہ 8 روز کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی مچھروں کی افزائس نسل میں کمی آنا شروع ہوگئی