ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا حلقے کا دوره ، متاثرین میں راشن تقسیم کیا

پیر 21 نومبر 2022 20:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2022ء) ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نےاپنے حلقے کا دوره کیا اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے حلقہ این اے 208 تعلقہ خیرپور ، یونین کونسل شادی شہید اور دیگر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے این سی ایچ ڈی کی طرف سے قائم کئے گئے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران و رہنما بھی موجود تھے۔