کسی بھی ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے،خواجہ احسن شوکت

منگل 22 نومبر 2022 18:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2022ء) ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل لمنیاں سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے کونسلر و مشہور سیاسی و سماجی رہنماء انجینیئِر خواجہ احسن شوکت کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری۔گزشتہ روز سینکڑوں کی تعداد میں عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر خواجہ احسن کے ہاتھ پر بیعت کر گئے۔

مختلف شمولیتی پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ احسن نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔آزاد کشمیر میں 32سال قبل بلدیاتی انتخابات ہوئے اس وقت دنیا کی تعمیر و ترقی کے تقاضے اور تھے۔آج دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یونین کونسل لمنیاں میں نوجوان نسل کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں گے کیونکہ تعلیم ہی ریاست کی اجتماعی اور انفرادی تقدیر بدل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی اور فنی علوم کا حصول یونین کونسل کے اندر ممکن بنایا جائًے گا تاکہ نوجوان باعزت طریقے سے روزگار حاصل کرکیریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا ہم خود نوجوان ہیں اور نوجوانوں کے مسائل سے آگا ہ ہیں اور ان کے حل کیلئے حکومت سیبھرپور اقدامات کروائِیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی قیادت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے مربو ط پالیسی کا تعین کریں کیوں کہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔

صحت، تعلیم، پولیسنگ، زراعت، لائیو اسٹاک، وومن ڈیولپمنٹ، اسپورٹس، مذہبی اموراو ر معذور افراد کے لئًے ایک جامع منصوبہ بنا رہے ہیں جس کے لئے نہ صرف ریاستی حکومت بلکہ وفاقی حکومت سے بھی بحرپور تعاون لیا جائیگا۔یونین کونسل کے اندر ہیومن اور نیچرل ریسورس کا وسیع پوٹینشل موجود ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم یہ کہیں کہ یونین کونسل کے اندرسب کچھ ٹھیک ہے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا لیکن بہتری کی ہر وقت اور ہر جگہ گنجائش موجود ہوتی ہے اس لئے ہم یونین کونسل لمنیاں کو مزید بہتر اور ایک ماڈل یونین کونسل بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس کے لئے ہم دن رات محنت کریں گے۔