مانسہرہ میں میجر واصف حسین شاہ شہید کی آٹھویں برسی پر دعائیہ تقریب

منگل 22 نومبر 2022 19:25

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2022ء) مانسہرہ میں آپریشن ضرب عضب کے پہلے شہید نوجوان میجر واصف حسین شاہ کی آٹھویں برسی منائی گئی۔دعائیہ تقریب میں پاک فوج،پولیس افسران، میجر واصف کے خاندان کے افراد اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلح افواج نے میجر واصف شاہ شہید کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔آخر میں میجر واصف حسین شاہ اور ان کی والدہ کے اعلیٰ درجات اور وطن عزیز میں امن، سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ یاد رہے کہ میجر واصف حسین شاہ نے 15نومبر2014 کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔