سندھ ہائی کورٹ نے کاالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے کے مقدمے میں ملزم فیض الرحمن کی سزا کالعدم قرار دے دی

بدھ 23 نومبر 2022 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے کاالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے کے مقدمے میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم فیض الرحمان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیض الرحمان کو کاالعدم حقانی نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں مارچ 2020 میں گرفتار کیا گیا گیا تھا۔

ملزم کے متعلق حساس ادارے نے سی ٹی ڈی کو اطلاع فراہم کی تھی۔ حساس ادارے کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کیلیے فنڈز جمع کرتا تھا۔ جبکہ وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزم کے خلاف کسی جرم کا الزام نہیں، مفروضوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو مجموعی طور پر 15سال سے زائد سزا سنائی تھی۔