باجوڑ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:32

باجوڑ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) باجوڑ کے تحصیل سلارزئی علاقہ کوٹکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی علاقہ کوٹکے میں دوپہر کے و قت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چچا او ربھتیجے کو قتل کردیا۔ ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دونو ں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی،جاں بحق ہونیوالوں میں ملک بخروان اور ان کا بھتیجا طارق عزیز شامل ہیں،ملک بخروان پرائیویٹ سکول کا پرنسپل تھا اور سیاسی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی ہے ۔