Live Updates

ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی، بڑے بحران سے نکل آئے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کی جعلی حکومت کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا،روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،دوسروں کو چور کہنے والا توشہ خانے سے چوریاں کرتا ہے، سربراہ جے یو آئی

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:29

ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی، بڑے بحران سے نکل آئے، مولانا فضل الرحمان
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی، ایک بڑے بحران سے نکل آئے ہیں،روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔عظمت اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جعلی حکومت کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا، ملک میں سیاسی افرا تفری پیدا کی گئی، جس سے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچایا گیا۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اگر ہماری بات کوئی نہیں مان رہا تھا تو ہم نے اس کی پرواہ نہیں کی، ہم نے حقائق قوم کے سامنے رکھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دوسروں کی مخالفت پر سیاست کی عمارت کھڑی نہیں ہوتی، عمران خان نے فارن فنڈنگ میں بیرونی امداد کو چھپایا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کی جماعت کے اپنے لوگ الیکشن کمیشن گئے، الیکشن کمیشن نے کہا آپ چور ہیں، دوسروں کو چور کہنے والا توشہ خانے سے چوریاں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ہیں، روزانہ صبح و شام اس کے بیانات تبدیل ہوتے رہتے ہیں، عمران خان اپنے امریکی بیانیے سے بھی پھر گیا ہے۔جے یو آئی سربراہ نے استفسار کیا کہ لوگ عمران خان کی بات پر نہ جانے کیسے اعتبار بھی کرلیتے ہیں پی ٹی آئی یہ کوئی آزادی نہیں بلکہ آوارگی مارچ ہے، حقیقی آوارگی مارچ ہے۔

انہوکںنے کہاکہ حق اور سچ قوم کی امانت ہے، ہر حال میں قوم کے سامنے سچ رکھا، جے یو آئی عوام کے حقوق کی آواز ہے، سود کے خلاف فیصلے پر ہمارا مضبوط موقف فیصلہ کن رہا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت اس حد تک تباہ ہوچکی کہ کوئی ایک جماعت معیشت کو مستحکم نہیں کرسکتی، ہم نے اس ملک کو چلانا ہے، بچانا ہے، سیاسی استحکام اور معاشی استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار کا خاتمہ کیا اور اب ایسا سیلاب لانا ہے کہ نشان مٹ جائے، ایک متفقہ قیادت دوبارہ وجود میں آگئی ہے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ملک میں آج ایک قومی حکومت ہے، سب اکھٹے ہیں، نظریاتی طور پر ایک دوسرے کی مخالف جماعتیں بھی اکٹھی ہیں، قومی حکومت میں اگر کوئی نہیں ہے تو وہ سارے گند اور تباہی کا ذمیدار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات