کراچی کے پولیس اسٹیشن میں پراسرار فائرنگ سے اہلکار زخمی

زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت 30سالہ عدیل یوسف کے نام سے کی گئی

منگل 29 نومبر 2022 16:50

کراچی کے پولیس اسٹیشن میں پراسرار فائرنگ سے اہلکار زخمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پاکستان بازار تھانے کی حدود مکان نمبر117سیکٹر سی 12 اورنگی ٹاون میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، اسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالے شخص کی شناخت 30سالہ وقار علی ولد منیر حسین کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ادھر ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن میں پراسرار فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، اسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت 30سالہ عدیل یوسف کے نام سے کی گئی۔زخمی اہلکار ٹیپوسلطان تھانے میں تعینات ہے ، پولیس کا دعوی ہے کہ اہلکار اپنے اسلحہ کی اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوا ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔