سندھ اسمبلی میں شہید ارشد شریف کے جائز مطالبات پورا کرنے کیلئے حمایتی قرارداد جمع کروا دی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2022 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2022ء) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے ارشد شریف کے جائز مطالبات پورا کرنے کیلئے حمایتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قرارداد کا متن ہے کہ یہ ایوان شہید ارشد شریف کی پاکستان میں صحافت بالخصوص تحقیقاتی صحافت کے میدان میں خدمات کو سراہتا ہے، شہید فضیلت کی ایک روشن مثال تھے اور اپنے ساتھیوں اور کیریئر کے طور پر صحافت میں آنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرتے تھے۔

قرارداد کا متن ہے کہ یہ ایوان شہید ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان شہید کے قتل کی تحقیقات کیلئے اعلی اختیاراتی عدالتی کمیشن کی تشکیل کے مطالبات میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے، اسمبلی سمجھتی ہے کہ اہل خانہ اور پاکستانی عوام کو ایسے نامور صحافی کے قتل کے بارے میں جاننے کا حق ہے۔