Live Updates

شاہدخاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف2 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا، پی ٹی آئی رہنما کو 19دسمبر کیلئے نوٹس جاری

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:17

شاہدخاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف2 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پی ٹی آ ئی رہنما شہباز گل کیخلاف2 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج نے دعوے پر شہبازگل کو 19 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے ایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سے دعویٰ دائر کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے شہبازگل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی استدعا کی۔دعوے کے متن کے مطابق شہبازگل نی31جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگا کر اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔دعوے کے متن کے مطابق عمران خان کے اسٹاف افسر کہلوانے والے شہبازگل نے 14کروڑ کی رشوت کاالزام لگایا، سائل کے پاس جھوٹے الزماات پرہرجانیکادعوی دائرکرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔دعوے میں ساکھ کونقصان پہنچانے پر شہبازگل سے 200کروڑ روپے کا ہرجانہ دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات