تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے زیر اہتمام پولیس لائن ڈھاڈر میں کچھی ڈھاڈر کے سیلاب متاثرین میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا

کچھی میں سیلاب سے بڑی پیمانے پر تبائی ہوئی ہے یہاں متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے مقامی اور انٹرنیشنل این جی اوز کو یہاں متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ،بابر خان خجک

اتوار 4 دسمبر 2022 16:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) صفاء ویلفیئر سوسائٹی اور چائنیز ایمبیسی اسلام آباد کی جانب سے تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے زیر اہتمام زیر قیادت ٹی جی پی کے سینئر نائب صدر حاجی بابر خجک، ضلعی صدر کچھی بابو عمرانی کے پولیس لائن ڈھاڈر میں کچھی ڈھاڈر کے 600 سیلاب متاثرین مرد خواتین میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا ۔

اس موقع پربابر خان خجک نے پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی میں سیلاب سے بڑی پیمانے پر تبائی ہوئی ہے یہاں متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے مقامی اور انٹرنیشنل این جی اوز کو یہاں متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے آج یہاں صفاء ویلفیئر سوسائٹی اور چائنیز ایمبیسی کے تعاون سے 600 سیلاب متاثرین میں امدادی راشن تقسیم کی گئی جوکہ انکی دکھی کا مداوا تو نہیں مگر ہماری تھوڑی سے اسٹریگل سے سے غریب گھرانوں کے چولہے دوبارہ سے روشن ہونگے اور متاثرین کے چہروں پر خوشی بکھر جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت دینی تقاضہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے سیلاب زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں کچھی میں ایک آفت آکر گزر گئی اب ان متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ اب سردیاں شروع ہیں انکے گھر بار سب ملیا میٹ ہوچکے ہیں انکی جمع پونجی سب سیلاب کی بے رحم موجوں کی نزر ہوچکی ہیں انکی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہمارے ارادے چٹانوں کی طرح مضبوط ہیں متاثرین کی بحالی کیلئے انٹرنیشنل اور نیشنل این جی اوز آگے آئیں تاکہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی داد رسی کی جائے اور انکو ایک بار پھر سے معمولات زندگی کی طرف گامزن کرسکیں۔