کراچی سینٹرل جیل میں قید دہشت گرد کی مختلف نمبروں سے سرکاری افسران کو دھمکیوں کا انکشاف

ملزم فائر اسٹیشنز کے نمبروں پر کال کرکے دھمکیاں دے رہا ہے، دھمکیوں کے باعث فائر مین اوراسٹیشن انچارجز خوف میں مبتلا ہے،افسران محکمہ فائربریگیڈ

پیر 5 دسمبر 2022 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) سینٹرل جیل میں قید دہشتگرد کی سرکاری افسران کو دھمکیوں کا انکشاف ہواہے، ملزم مختلف نمبروں سے فائر بریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دینے لگا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی فائراسٹیشن حملے کے گرفتار ملزم کی جیل سے سرکاری افسران کو دھمکیاں کو انکشاف سامنے آیا۔

(جاری ہے)

کورنگی فائراسٹیشن حملے کا ملزم مختلف نمبروں سے فائر بریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دے رہا ہے، ملزم بلال ظفر پر فائر بریگیڈ کے 6 افسران کے قتل کا الزام ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران نے درخواستیں ارسال کردیں ، درخواستیں رینجرز،پولیس اورسندھ ہائیکورٹ کوارسال کی گئیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم فائر اسٹیشنز کے نمبروں پر کال کرکے دھمکیاں دے رہا ہے، دھمکیوں کے باعث فائر مین اوراسٹیشن انچارجز خوف میں مبتلا ہے۔

متعلقہ عنوان :