بیگم نجمہ حمید کی رسم قل ، اعلی سیاسی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا

منگل 6 دسمبر 2022 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر و سینئر پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل اور اجتماعی دعائیہ تقریب پیر کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ اجتماعی دعائیہ تقریب میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، سابق سینیٹر چوہدری تنویر، سابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی، سردار محمد یوسف، پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان، بیرسٹر دانیال چوہدری، ایم پی اے زیب النساءاعوان، سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کے ایصال ثواب کی لئے فاتحہ خوانی کی اور مسلم لیگ ن کی رہنما طاہرہ اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما محترمہ نجمہ حمید (جمعہ) 2 دسمبر کی شب وفات پاگئی تھیں۔