محترمہ بیگم نجمہ حمید مرحومہ کی رسم کل کی تقریب سیٹلائیٹ ٹائون کے صدیق شادی ہال میں منعقد کی گئی

پاکستان کی جماعتی انتخابی اور عوامی سیاست انداز حکومت و خدمت اور فکری و نظریاتی اور جماعتی وفاداری میں ان کے اس کردار کو ملکی اور قومی سیاست اور تاریخ میں ہمیشہ یار رکھا جائے گا

بدھ 7 دسمبر 2022 15:39

روالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) سینیٹ آف پاکستان کی سابق رکن سابق صوبائی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی صدر خواتین ونگ محترمہ بیگم نجمہ حمید مرحومہ کی رسم کل اور ان کی روح کے ایصار ثواب کے لیے دعائیہ تقریب گزشتہ روز سیٹلائیٹ ٹائون کے صدیق شادی ہال میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی موجودہ اور سابق ممبران سابق وزراء و مشیران وفاقی اور صوبائی حکومتیں ، حنیف عباسی شیخ رشیداحمد، چوہدری تنویر حسین ڈاکٹر فضل سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سردار مہتاب احمد خان عباسی سابق وزیر وزیر سید مشاہد حسین راحت قدوسی، خالد رشید بٹ، شیخ ارشد، جاوید مغل، ضیاء اللہ، رکن آزاد کشمیر اسمبلی احمد رضا قادری، سابق ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی، پاکستان کے ممتاز صحافی اور اینکر پرسن حامد میر، شیخ افتخار احمد اور دوسرے لوگوں/خواتین، مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں وکارکنوں اور دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

(جاری ہے)

رسم قل کی دعائیہ تقریب میں شریک کرنے والے ان حکومتی و سیاسی سماجی اور عوامی راہنمائوں وکارکنوں اور میڈیا نمائندگان کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین بزرگ سیاستدان راجہ ظفر الحق، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک ، بزرگ صحافی سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی راہنمائوں ، کارکنوں حکومتی زعماء حکام خواتین راہنمائوں وکارکنوں کے علاوہ میڈم نجم حمید مرحومہ کے قریبی رشتہ داروں ، پڑویسوں اور سیکڑوں دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کر کے اور سٹیلائیٹ ٹائوں میں ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے خاوند بزرگ سیاسی و سماجی راہنما محترم حمید اختر ان کی چھوٹی ہمشیرہ رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ ارنگ زیب ان کی بھانجی وفاقی وزیر اطلاعات محترمہ مریم اورنگ زیب اور ان کے صاحبزادوں رضوان حمید، علی رضا اور عمر حمید سے ملاقاتیں کر کے تعزیت کی۔

اور مرحومہ اور ان کے خاندان کی قومی سیات ترقی اور دیگر سماجی اور عوامی اہمیت کے امور میں 50سال سے زائد کے طویل عرصہ پر مشتمل گرانقدر جدوجہد اور خدمات پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے تعزیتی تاثرات میں ان کو ایک انتہائی ذہین، جرآت مند، ہمدرد اصول پسند اور فعال و متحرک اور وفادار خاتون سیاسی و سماجی کارکن اور راہنما قرار دیتے ہوئے ان کے اس طویل اور مثالی تاریخی رول کی ستائش کی اور ان کی سماجی اور سیاسی جدوجہد اور اصولوں کو دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جماعتی انتخابی اور عوامی سیاست انداز حکومت و خدمت اور فکری و نظریاتی اور جماعتی وفاداری میں ان کے اس کردار کو ملکی اور قومی سیاست اور تاریخ میں ہمیشہ یار رکھا جائے گا۔

اور آنے والی نسلیں ان کے اس شاندار اور مثالی رول پر بجا طور پر فخر کر سکتی ہیں انہوں نے ان کی بہن محترمہ طاہرہ اورنگ زیب بھانجی محترمہ مریم اورنگزیب اور تینوں بیٹوں کے سیاسی و سماجی رول اور لوگوں کے ساتھ بہترین روابط رکھنے کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کریڈٹ بھی ان کی اچھی راہنمائی اور تربیت کو جاتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے تعزیتی تاثرات میں مرحومہ کی روح کی ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعائیں کیں۔