وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر گیارہ منسوخ شدہ پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کی بحالی کی منظوری دیدی
سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ سندھ کو پہنچا اور سیلاب سے پورے ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا، رپورٹ کابینہ میں پیش
جمعرات 8 دسمبر 2022 20:30
(جاری ہے)
پی ڈی این اے وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی نے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، اقوام ِ متحدہ، تمام صوبائی حکومتوں، حکومت گلگت بلتستان، حکومت آزاد جموں وکشمیر، سول سوسائٹی، ایکڈیمیہ اور این جی اوز کے ساتھ مل کر ترتیب دیا۔
اس ایسیسمنٹ کے تحت 94 اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات خصوصاً معیشت کے سترہ بڑے شعبوں بشمول صحت، زراعت، صنعت، انفر اسٹرکچر، مواصلات وغیرہ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینہ پر بحث کی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ سندھ کو پہنچا اور سیلاب سے پورے ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈی این اے کی مدد سے درمیانی مدت سے طویل مدت منصوبہ بندی کرنے میں معاونت ملے گی تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ازسرِنو تعمیر کی جاسکے جو کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پی ڈی این اے کے تناظر میں Resilient, Recovery Renovation and Rehablitation Planترتیب دیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں / ڈویڑنز اور تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔وزیراعظم نے پی ڈی این اے کو ترتیب دینے پر وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی کی کارکردگی کو سراہا اور Resilient, Recovery Renovation and Rehablitation Planکو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی رائے ضرور لی جائے۔وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تجارت کی سفارش پر پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی۔ اس معاہدہ پر تاجکستان کے صدر کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ECC) کے 29-11-2022 اور 02-12-2022 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے کیبنٹ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز Cabinet Committee for the disposal of Legislative Cases(CCLC) کی01-12-2022کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.