دمہ کے مریض اپنے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کرکے ادویات کا استعمال جاری رکھیں۔کیونکہ دمہ کی علامات شدت پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن و ڈاکٹر عدنا ن نجب صدر پی ایم اے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 10 دسمبر 2022 13:13

دمہ کے مریض اپنے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کرکے ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر 2022ء) دمہ کے مرض کو کنٹرول کرنے والی ادویات بذریعہ انہیلر جاری رکھنی چاہئیں اور بعد میں کلی یا غرارے کرنے چاہئیں۔ یہ بات ماہرِ امراضِ سینہ ڈاکٹر عدنان نجب نے پی ایم اے جہلم کے زیر  انتظام منعقدہ ایک مقامی ہوٹل میں کلینیکل میٹنگ کے دوران لیکچر دیتے ہوئے کہی۔ کلینیکل میٹنگ میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے علاوہ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف کنسلٹنٹ چیسٹ فزیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح شگر اور بلڈ پریشر کے امراض کو کنٹرول کرنے کے لیے ادویات کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال ضروری ہوتا ہے عین اُسی طرح دمہ کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے معالج کے مشورے سے ادویات کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔ خصوصی طور پر دمہ کے مریضوں کو سردی سے بچنا چاہیے۔ خاص طور پر صبح سورج نکلنے سے پہلے اور شام ڈھلنے کے بعد گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے کیونکہ اسموگ دمہ کی علامات میں شدت پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ آخر میں ڈاکٹر خالد محمود چوہدری سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :