Live Updates

عمران خان صحتیاب، دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے

یقینا مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے،سینیٹر فیصل جاوید کیساتھ کھڑے ہوئے تصویر شیئر کر دی

جمعرات 15 دسمبر 2022 16:53

عمران خان صحتیاب، دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان قاتلانہ حملے کے بعد صحتیاب ہوکر دوبارہ اپنے پیروں پر چلنے کے قابل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان پر گزشتہ ماہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران حملہ ہوا تھا، انہیں ٹانگ پر چار گولیاں لگی تھیں۔عمران خان نے جمعرات کے رروز اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام کے ذریعے اپنے حمایتیوں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی خبر دی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں انہیں سینیٹر فیصل جاوید کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمدللہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوں۔عمران خان کی پوسٹ کے کیپشن میں آیت بھی لکھی گئی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ یقینا مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3نومبر کو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی۔فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات